ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جوبائیڈن کی جیت ہندوستانی تارکین وطن کیلئے خوش آئند،10لاکھ تارکین وطن کو امریکی شہریت ملنے کی امید

جوبائیڈن کی جیت ہندوستانی تارکین وطن کیلئے خوش آئند،10لاکھ تارکین وطن کو امریکی شہریت ملنے کی امید

Mon, 09 Nov 2020 12:22:04    S.O. News Service

نئی دہلی؍واشنگٹن،9؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما جو بائیڈن آنے والے برسوں میں ٹرمپ حکومت کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے سکتے ہیں اور10 لاکھ غیر دستاویزی تارکین وطن کو امریکی شہریت دے سکتے ہیں - اگر ایسا ہوتا ہے تو امریکہ میں پھنسے 5لاکھ ہندوستانیوں کو امریکی شہریت مل جائے گی-

کہا جاتا ہے کہ بائیڈن ہر سال کم از کم95 ہزار مہاجرین کو لینے کی پالیسی بھی تشکیل دے سکتے ہیں -واضح رہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں عوام کو تقسیم کرنے کی بجائے جوڑنے کا عہد کیا ہے- بائیڈن نے کہا کہ میں امریکی تاریخ میں ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوا ہوں اور ہم امریکہ کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابل احترام بنائیں گے - ان کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ہم انہیں مضبوط بنائیں گے- عوام نے مجھے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے چنا ہے-

نئے امریکی صدر نے کہا کہ میں ایک ایسا صدر ہوں گا جو تفرقہ پھیلانے کے بجائے لوگوں کو آپس میں ملائے-جو نیلی ریاست (ڈیموکریٹس) یا لال ریاست (رپبلکن) نہیں دیکھے گا بلکہ پورا امریکہ دیکھے گا اور دل و جان لگا کر اپنی قوم کا اعتماد جیتنے کی کوشش کرے گا-جنہوں نے میرے حق میں یا خلاف ووٹ دیا،ان سب کا صدر ہوں گا- عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا-نومنتخب امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کی کوششیں قربانیاں مانگتی ہیں -امریکی عوام نے اُمید، اتحاد اور شائستگی کا انتخاب کیا ہے- ہمیں محنت اور عوام کی محبت کی وجہ سے کامیابی ملی-


Share: